مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سینیئر نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ رہبر شہید کے قاتل دہشت گردوں کو سزا دینا ایرانی عوام کا جائز مطالبہ اور ریاستی ذمہ داری ہے۔
محمد رضا عارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کی تاریخی اور پرجوش تشییعی تقریب میں عوام نے قاتل دہشت گردوں کو سزا دینے کا جو مطالبہ کیا، وہ ایک جائز اور قانونی مطالبہ ہے جو بین الاقوامی قوانین کے تحت حق دفاع کے اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کے لیے اس جرم کے ذمہ دار عناصر کو یقینی سزا دینا ایک حاکمیتی ذمہ داری ہے اور یہ حق حکمت عملی، تدبر اور عقل مندی کے ساتھ حاصل کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ